ابنا: عراقی فوج نے قبائل کی مدد سے تین محاذوں سے داعش کے تکفیریوں پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں شہر العوجہ آزاد ہوگيا۔ اس آپریشن میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے تین سرغنے ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی رپورٹ کے مطابق الانبار میں بھی تکفیری دہشتگردوں کا ایک سرغنہ اور بیس دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ درایں اثنا موصل کی مسجد الرحمۃ کے امام جمعہ شیخ ریاض واصف الغریری نے کہا ہے کہ مجرم گروہ داعش نے اس شہر میں حضرت یونس علیہ السلام کا مقبرہ منہدم کردیا ہے اور جن لوگوں نے اس مجرمانہ اقدام پر احتجاج کی تحریک چلائي تھی انہیں سو سو کوڑوں کی سزا دی ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ عراق میں داعش کے ساتھ دیگر تکفیری دہشتگردوں کی جھڑپیں ہورہی ہیں۔ براثا نیوز کے مطابق صوبہ دیالہ کے قبائيلوں نے داعش تکفیریوں کی چودہ لاشیں برآمد کی ہیں جو بتایاجاتا ہے آپسی جھڑپوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے عراق میں بھی تکفیری دہشتگردوں کے درمیاں شدید اختلافات پھیل چکے ہیں۔
.......
/169